ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انڈونیشیا:مسافر کشتی میں آتشزدگی کے باعث 23افراد ہلاک، سترہ لاپتہ

انڈونیشیا:مسافر کشتی میں آتشزدگی کے باعث 23افراد ہلاک، سترہ لاپتہ

Mon, 02 Jan 2017 11:11:56    S.O. News Service

کوالالمپوریکم جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)انڈونیشی حکام کے مطابق جکارتہ سے ٹیڈونگ نامی جزیرے کی جانب جانے والی ایک بڑی مسافر کشتی میں آگ لگنے کے باعث کم از کم 23افراد ہلاک اور سترہ لاپتہ ہو گئے ہیں۔ اس کشتی پر 194مسافر سوار تھے۔ زخمی ہو جانے والے سترہ مسافروں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ انڈونیشی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق اس آتش زدگی کی وجوہات کی چھان بین جاری ہے۔ اس کشتی میں آگ جکارتہ سے روانگی کے کچھ ہی دیر بعد لگی تھی۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی محکمے کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔ ٹیڈونگ جزیرہ جکارتہ سے پچاس کلومیٹر کی مسافت پر ایک سیاحتی مقام ہے۔


Share: